QR CodeQR Code

لاہور،صدر زرداری پر قاتلانہ حملے کی سازش میں ملوث مزید 3 دہشت گرد گرفتار

5 Jun 2011 22:03

اسلام ٹائمز:دہشت گردوں کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں کاروائیوں کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں


لاہور:اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری پر قاتلانہ حملے کی سازش کرنیوالے گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر پنجاب سے مزید 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے جبکہ سکیورٹی ادارے مزید گرفتاریوں کیلئے کاروائیاں کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری کو قتل کرنے کی سازش میں گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے مشترکہ کاروائی میں پنجاب سے تین مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں کاروائیوں کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 76974

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/76974/لاہور-صدر-زرداری-پر-قاتلانہ-حملے-کی-سازش-میں-ملوث-مزید-3-دہشت-گرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org