0
Wednesday 2 Jan 2019 16:09

سندھ میں اسکول و کالجز کے اوقات تبدیل، یوم آزادی سمیت دیگر چھٹیاں ختم

سندھ میں اسکول و کالجز کے اوقات تبدیل، یوم آزادی سمیت دیگر چھٹیاں ختم
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل کردیئے گئے جب کہ یوم آزادی سمیت دیگر تعطیلات بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں موسم گرما کی تعطیلات مئی اور جون میں کرنے اور کالجز میں نیا تعلیمی سال جولائی کے بجائے اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ترجمان وزیر تعلیم کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں یوم کشمیر، یوم پاکستان، یوم آزادی، عرس شاہ عبدالطیف بھٹائی، عید میلاالنبیؐ اور 11 ستمبر کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ یوم کشمیر، یوم پاکستان اور یوم آزادی جوش و خروش سے منانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق یوم کشمیر، یوم پاکستان اور یوم آزادی سمیت دیگر ایام میں تدریسی عمل معطل رہے گا، طلبا کو غیر تدریسی سرگرمیوں کے ذریعے ان دنوں کی اہمیت سے متعلق آگاہ دی جائے گی۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار بھی تبدیل کردیئے گئے جس کے تحت اسکول اور کالجز کے اوقات صبح ساڑھے 8 سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے جب کہ اساتذہ اسکول اور کالجز میں 3 بجے تک رکنے کے پابند ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 769813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب