QR CodeQR Code

صہیونیوں کیخلاف حتمی فتح کیلئے فلسطینوں کے درمیان اتحاد ناگزیر ہے، یقیناً جیت فلسطینوں کی ہوگی، حسن روحانی

2 Jan 2019 02:11

ایرانی صدر نے کل تہران میں فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ کیساتھ ہونیوالی ملاقات میں کہا کہ تمام مسلمانوں کو فلسطینی عوام کے حقوق کی فراہمی کیلئے انکی مدد کرنی ہوگی، جس میں فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی اور القدس فلسطین کے مستقل دارالحکومت کی حمایت شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مظلوم فلسطینی عوام کے حقوق حاصل کرنے کا واحد راستہ غاصب صہیونی حکومت کے خلاف مزاحمت اور مقابلہ ہے۔ ایرانی صدر نے کل تہران میں فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ تمام مسلمانوں کو فلسطینی عوام کے حقوق کی فراہمی کے لئے ان کی مدد کرنی ہوگی، جس میں فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی اور القدس فلسطین کے مستقل دارالحکومت کی حمایت شامل ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے فلسطینی گروہوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی پر زور دیا اور کہا کہ گذشتہ 70 سالوں سے فلسطین کی مزاحمتی اور جہادی تنظیموں نے صہیونیوں کے خلاف زبردست کامیابی حاصل کی ہیں، تمام مسلمانوں کو فلسطینی عوام کے حقوق کی فراہمی کے لئے ان کی مدد کرنی چاہئیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صہیونیوں کے خلاف حتمی فتح کے لئے فلسطینوں کے درمیان اتحاد ناگزیر ہے اور یقیناً جیت فلسطینوں کی ہوگی۔

اس ملاقات میں فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے فلسطین کی صورتحال اور اسلامی مزاحمت کی توانائی اور آمادگی سے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاشک ایران کی حمایت اور اصولی موقف نے فلسطینی عوام کے حقوق کو غصب کرنے کی کوششوں کو ناکامی سے دوچار کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ زیاد النخالہ نے کہا کہ فلسطینی عوام، دباو کے باوجود سینچری ڈیل کے مقابلے میں صیہونی حکومت کا مقابلہ کر رہے ہیں اور فلسطینی عوام دباو اور دھمکیوں کے باوجود اپنے حقوق کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 769824

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/769824/صہیونیوں-کیخلاف-حتمی-فتح-کیلئے-فلسطینوں-کے-درمیان-اتحاد-ناگزیر-ہے-یقینا-جیت-کی-ہوگی-حسن-روحانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org