QR CodeQR Code

اصغریہ اسٹوڈنٹس کی ورکنگ کونسل کا اہم اجلاس، 48ویں سالانہ مرکزی کنونشن کا اعلان

2 Jan 2019 19:08

اکثریت رائے سے مرکزی کنونشن 14 تا 17 فروری 2019ء بعنوان ’’فہم قرآن و یوم کوثر مصطفیٰ (ص)‘‘ بمقام ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں منعقد کرنے کی تجویز دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا راہیان کربلا و عاشقان مہدیؑ ورکنگ کونسل کا اہم اجلاس مرکزی صدر قمر عباس غدیری کی زیر صدارت اندرون سندھ کے علاقے سکرنڈ سٹی میں منعقد ہوا، جس میں تنظیم کے اضلاع، ڈویژنز، اور مرکزی کابینہ کے ذمہ داران نے شرکت کی، اجلاس میں خصوصی طور پر اصغریہ اسٹوڈنٹس کی سرپرست کونسل کے اراکین انجنئیر سید حسین موسوی، سید غضنفر رضوی اور سید پسند علی رضوی نے شرکت کی، اجلاس میں اضلاع، ڈویژنز، اور مرکز کی کارکرگی رپورٹ پیش کی گئی، جس پر سرپرست کونسل کے اراکین نے تجزیات پیش کئے، جبکہ سالانہ مرکزی کنونشن کیلئے نام، جگہ اور تاریخ کیلئے رائے شماری کی گئی، اکثریت رائے سے مرکزی کنونشن 14 تا 17 فروری 2019ء بعنوان ’’فہم قرآن و یوم کوثر مصطفیٰ (ص)‘‘ بمقام ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں منعقد کرنے کی تجویز دی گئی۔ اجلاس میں اصغریہ علم و عمل تحریک کے چیئرمین انجنئیر سید حسین موسوی اور مولانا غلام شبیر کانھیوں نے دروس دیئے۔


خبر کا کوڈ: 769836

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/769836/اصغریہ-اسٹوڈنٹس-کی-ورکنگ-کونسل-کا-اہم-اجلاس-48ویں-سالانہ-مرکزی-کنونشن-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org