0
Wednesday 2 Jan 2019 19:26

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، جماعت اسلامی سندھ

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، جماعت اسلامی سندھ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے لورالائی ٹریننگ سینٹر پر دہشتگرد حملے کے نتیجے میں 4 جوانوں کی شہادت کے واقعے پر اظہارِ افسوس اور حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں پاکستان امریکا سمیت عالم کفر کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے، ملک میں قیام امن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، دفاع وطن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کاشف شیخ نے کہا کہ ملک سے کرپشن اور دہشتگردی کے شیطانی گٹھ جوڑ کا خاتمہ پوری قوم کی اولین ترجیح ہے۔

کاشف شیخ نے کہا کہ پاکستان امت کی امیدوں کی کرن ہے، عالم کفر خصوصاً ہمارا پڑوسی ملک بھارت پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، جس نے قیامِ پاکستان سے لیکر تاحال ہمیں دل سے تسلیم نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں شورش سے لیکر دہشتگردی کی کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت ملے ہیں، کلبھوشن یادیو کے انکشافات اس کی واضح مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اس کا چھوٹا پن، امن دشمنی اور پاکستان کے خلاف جارحانہ عزائم کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں بڑھتی ہوئی جدوجہد آزادی کی تحریک سے مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہے، مودی کی حالیہ ہرزہ سرائی اس بات کی عکاسی ہے۔
خبر کا کوڈ : 769840
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش