QR CodeQR Code

کشمیر دشمن عناصر کو دھول چٹانا وقت کی اہم ضرورت ہے، علی محمد ساگر

3 Jan 2019 12:31

نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ عوامی اشتراک اور لوگوں کے بھرپور تعاون سے اُن تمام عناصر کے مذموم ارادوں کا ناکام بنائے گی، جنہوں نے جموں و کشمیر کی سالمیت، وحدت اور انفرادیت کا سودا کرنے کے لئے اپنے ضمیر کو بھیچ ڈالا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمری نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہا کہ کشمیر اس وقت شدید بحران کی نذر ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کا فقدان، لوگ عدم تحفظ کے شکار ہیں، چاروں طرف غیریقینیت اور بے چینی کی فضا قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جانب کشمیر کے ازلی دشمنوں نے پی ڈی پی کے بے نقاب ہونے کے بعد کشمیر میں اپنے مزید اعانت کاروں کو کام پر لگا رکھا ہے تاکہ کشمیر دشمن کاموں کے لئے انہیں مستقبل میں استعمال کیا جاسکے۔

علی محمد ساگر نے اپنے خطاب میں لوگوں کو ہوشیار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں اس وقت آر ایس ایس کے اعانت کار سرگرم ہیں اور مختلف لبادے اوڑھ کر لوگوں کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر کو دھول چٹانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس عوامی اشتراک اور لوگوں کے بھرپور تعاون سے اُن تمام عناصر کے مذموم ارادوں کا ناکام بنائے گی، جنہوں نے جموں و کشمیر کی سالمیت، وحدت اور انفرادیت کا سودا کرنے کے لئے اپنے ضمیر کو بھیچ ڈالا ہے۔


خبر کا کوڈ: 769865

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/769865/کشمیر-دشمن-عناصر-کو-دھول-چٹانا-وقت-کی-اہم-ضرورت-ہے-علی-محمد-ساگر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org