0
Wednesday 2 Jan 2019 21:19

عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات

عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی۔ عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات وزیر اعظم آفس میں ہوئی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سینیٹر فیصل جاوید خان بھی شریک تھے۔ وزیراعظم سے چیئرمین سینیٹ کی ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے اشارے دیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر (ن) لیگ ہمارا ساتھ دے تو چئیرمین سینٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد ہم لائیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 769892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش