QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا، حرام اجزاء پر مشتمل اشیاء خوردو نوش کی فروخت کا انکشاف

3 Jan 2019 16:05

ڈائریکٹر ٹیکنیکل کے پی فوڈ اتھارٹی کے مطابق غیر ملکی اشیاء میں مشروبات، کینڈیز، سوپ اور گوشت کی مختلف پراکٹس شامل ہیں جن میں کیڑے مکوڑوں سے بنے رنگ اور شراب سمیت دیگر حرام اجزاء شامل کئے گئے ہیں۔ غیر ملکی اشیاء خورد و نوش مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ اور مردان سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر بڑے شہروں میں دستیاب ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں غیر ملکی حرام اشیاء کی فروخت کا کاروبار دھڑلے سے جاری ہے، حرام اشیاء مشروبات، کینڈیز، سوپ اور گوشت کی مختلف پراڈکٹس میں شامل کئے جاتے ہیں۔ ڈائریکٹر ٹیکنیکل کے پی فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر عبدالستار کے مطابق غیر ملکی اشیاء میں مشروبات، کینڈیز، سوپ اور گوشت کی مختلف پراکٹس شامل ہیں جن میں کیڑے مکوڑوں سے بنے رنگ اور شراب سمیت دیگر حرام اجزاء شامل کئے گئے ہیں۔ غیر ملکی اشیاء خورد و نوش مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ اور مردان سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر بڑے شہروں میں دستیاب ہیں۔ جن کی روک تھام کیلئے کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ غیر ملکی حرام اجزاء پر مشتمل اشیاء صوبہ خیبر پختونخوا کے ساتھ ساتھ پنجاب اور سندھ کے بھی مختلف اضلاع میں بھی دستیاب ہیں۔ بڑے شہروں سے خیبر پختونخوا کے دیگر چھوٹے شہروں میں غیر ملکی اور حرام اجزاء پر مشتمل اشیاء کی ترسیل اور بیرونی ممالک سے ان کی درآمد روکنے کیلئے حکومت کو سخت اور ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 770010

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/770010/خیبر-پختونخوا-حرام-اجزاء-پر-مشتمل-اشیاء-خوردو-نوش-کی-فروخت-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org