QR CodeQR Code

پشاور، منشیات سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

3 Jan 2019 18:36

پشتہ خرہ پولیس کی طرف سے باڑہ روڈ پر موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو سمگلر موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگیا، موٹر سائیکل کے خفیہ خانوں سے ایک ہزار 3 سو گرام چرس برآمد کرلی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کیپٹل سٹی پولیس کی طرف سے منشیات کے سمگلروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔ تاتارا حیات آباد پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی 10 ہزار گرام چرس قبائلی علاقہ سے حیات آباد سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر منشیات کے دو سمگلروں، کوہاٹ کے ولید اور حیات آباد کے فصیح اللہ کو گرفتار کرلیا۔ یونیورسٹی ٹاؤن پولیس نے ایک ہزار دو سو گرام چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر جمرود کے قبائلی عامر کو گرفتار کرلیا۔ بھانہ ماڑی پولیس نے بھاری مقدار میں شراب و چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر غیاث آباد پشاور کے افتخار اور ابرار کے قبضے سے شراب کی 12 بوتلیں اور 5 ہزار ایک سو گرام چرس برآمد کرکے دونوں ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ حیات آباد پولیس نے دو ہزار گرام چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملزم طلحہ کو گرفتار کرلیا۔

خزانہ پولیس نے نیو گڑھی کے جاوید سے دو ہزار گرام چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ نو پچیان عیسٰی خیل کے علی محمد، فیروز اور بشیر کے قبضے سے ایک شاٹ مشین گن، ایک پستول، 9 ایم ایم بور، ایک پستول 30 بور اور 10 کارتوس برآمد کرکے تینوں ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس اسٹیشن پشتہ خرہ کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر اعجز اللہ خان نے 3 ہزار 5 سو گرام چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر باڑہ کے قبائلی خوشحال اور آبدرہ پشاور کے گل نثار کو گرفتار کرلیا۔ پشتہ خرہ پولیس کی طرف سے باڑہ روڈ پر موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو سمگلر موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ موٹر سائیکل کے خفیہ خانوں سے ایک ہزار 3 سو گرام چرس برآمد کرلی گئی۔


خبر کا کوڈ: 770040

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/770040/پشاور-منشیات-سمگلرز-کے-خلاف-کریک-ڈاؤن-کا-ا-غاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org