0
Thursday 3 Jan 2019 19:22

پشاور میں ہزاروں کارتوس سمگل کرنے کی کوشش ناکام

پشاور میں ہزاروں کارتوس سمگل کرنے کی کوشش ناکام
اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے بھاری تعداد میں کارتوس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر اسلحہ کے ایک قبائلی سمگلر کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی صاحبزادہ سجاد احمد خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ درہ آدم خیل سے موٹر کار کے ذریعے ہزاروں کی تعداد میں کارتوس پشاور سمگل کئے جا رہے ہیں، چنانچہ اس اطلاع پر متنی پولیس نے پشاور کوہاٹ روڈ پر ناکہ بندی کرکے موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 13 ہزار 2 سو کارتوس اور 30 بور پستول برآمد کرکے اخور وال درہ آدم خیل کے اسلحہ کے قبائلی سمگلر قیصر کو گرفتار کرلیا۔ حیات آباد پولیس نے جمرود روڈ پر ناکہ بندی کرکے موٹر کار کے خفیہ خانوں سے چار ہزار گرام چرس و ہیروئین برآمد کرکے منشیات کے سمگلر عبدالمالک کو گرفتار کرلیا جبکہ دو سو گرام چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر شاہ کس جمرود کے قبائلی حمید اللہ کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ دو ہزار دو سو گرام چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر دو افغان باشندوں شعیب اور ثاقب کو گرفتار کرلیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 770048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش