0
Thursday 3 Jan 2019 19:39

نیب کراچی کی سال 2018 کی کارکردگی رپورٹ جاری

نیب کراچی کی سال 2018 کی کارکردگی رپورٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے سال 2018ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، سال 2018ء میں نیب کراچی نے 160 ملزمان کو گرفتار کیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب کراچی نے سال 2018ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق نیب کراچی کو سال 2018ء میں 10 ہزار 311 شکایات موصول ہوئیں اور ان میں سے 10 ہزار شکایات پر تحقیقات و کارروائی کی گئی۔ ترجمان نیب کے مطابق 2018ء میں 564 شکایات میں سے 315 کی تصدیق کا عمل مکمل کیا گیا، 397 انکوائریز میں سے 104 انکوائریز مکمل کی گئیں اور 189 کیسز میں سے 41 کی تحقیقات مکمل کی گئیں، جبکہ 160 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ نیب کراچی نے احتساب عدالت میں 46 ریفرنس دائر کیے، نیب کی تحقیقات میں 33 کیسز میں عدالت میں جرم ثابت ہوئے اور جرم ثابت ہونے پر احتساب عدالت سے پلی بارگین اور جیل کی سزا سنائی گئی۔ پلی بارگین سے 2018ء میں 518 ملین روپے ریکور کرائے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ جامشورو میں 50 ارب روپے مالیت تک کی 10 ہزار ایکڑ سرکاری زمین واگزار کرائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 770052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش