QR CodeQR Code

سمیع الحق قتل کیس میں اہم پیش رفت

3 Jan 2019 20:03

فرانزک سائنس ایجنسی نے مولانا کے ڈرائیور احمد شاہ کے علاوہ 9 دیگر افراد کے بھی ڈی این اے اور پولی گرافی ٹیسٹ کئے جس میں 3 افراد کے ڈی این اے کمرے سے ملنے والے ڈی این اے سے میچ کر گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فرانزک سائنس ایجنسی میں مولانا سمیع الحق کے ڈرائیور احمد شاہ کا پولی گرافی ٹیسٹ کیا گیا جس میں احمد شاہ جھوٹ بولتا رہا۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈرائیور احمد شاہ سے 2 سوال کئے گئے، کیا وہ قتل کرنے والوں کو جانتا ہے؟ ڈرائیور سے دوسرے سوال میں پوچھا گیا کہ کیا وہ قتل کی منصوبہ بندی میں شامل رہا؟ ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانزک سائنس ایجنسی نے 9 دیگر افراد کے بھی ڈی این اے اور پولی گرافی ٹیسٹ کئے جس میں 3 افراد کے ڈی این اے کمرے سے ملنے والے ڈی این اے سے میچ کر گئے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ تینوں افراد نے پولی گرافی ٹیسٹ میں سچ بولا اور ان کا قتل سے تعلق نہیں نکلا۔ واضح رہے کہ مولانا سمیع الحق کو 2 نومبر کو راولپنڈی میں ان کی رہائش گاہ پر چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 770057

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/770057/سمیع-الحق-قتل-کیس-میں-اہم-پیش-رفت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org