0
Thursday 3 Jan 2019 20:56

عمران خان دو روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے، ترک صدر، تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کرینگے

عمران خان دو روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے، ترک صدر، تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کرینگے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے جہاں ان کی ترک صدر طیب اردگان، تاجروں اور ترک سرمایہ کاروں سے ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان نور خان ایئربیس سے ترکی کے لیے روانہ ہوئے، ترکی پہنچنے پر قونیہ کے گورنر نے ایئرپورٹ وزیراعظم اور وفد کا استقبال کیا جب کہ اس موقع پر قونیہ کے مئیر اور پاکستانی سفیر بھی موجود تھے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ترکی گئے ہیں۔ وزیراعظم کے دورہ ترکی کے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق عمران خان آج شام 4 بجے ترکی کے شہر قونیہ پہنچیں گے۔ شیڈول کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ ترکی میں مولانا رومی اور اتاترک میوزیم کا دورہ کریں گے۔

دورے کے دوران عمران خان انقرہ میں بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کی تقریب سے خطاب کریں گے۔ عمران خان دورہ ترکی میں جمعہ (4 جنوری) کی صبح کاروباری سرگرمیوں سے متعلق اجلاس میں شریک ہوں گے، جبکہ وہ پاکستان میں دلچسپی کے خواہشمند ترک سرمایہ کاروں سے ملاقات بھی کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان جمعے کو ملت مسجد جائیں گے، جہاں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ان کے اعزاز میں ترک صدر کی طرف سے استقبالیہ دیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی ترک صدر طیب اردگان سے ون آن ون ملاقات بھی ہوگی، جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس اور عشائیہ بھی دیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان عشائیہ کے بعد ترک میڈیا کو انفرادی انٹرویو بھی دیں گے۔ شیڈول کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی دورہ ترکی سے واپسی جمعے کی شام کو ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 770074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش