QR CodeQR Code

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی

3 Jan 2019 20:58

جے آئی ٹی کے سربراہ آئی جی موٹر ویز اے ڈی خواجہ ہوں گے جبکہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں آئی ایس آئی کے نمائندے لیفٹیننٹ کرنل محمد عتیق الزمان، ایم آئی کے نمائندے لیفٹیننٹ کرنل عرفان مرزا، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آئی بی محمد احمد کمال، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر پولیس گلگت بلتستان قمر رضا شامل ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئے سرے سے تحقیقات کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے نئی جے آئی ٹی تشکیل دیدی ہے۔ جے آئی ٹی کے سربراہ آئی جی موٹر ویز اے ڈی خواجہ ہوں گے جبکہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں آئی ایس آئی کے نمائندے لیفٹیننٹ کرنل محمد عتیق الزمان، ایم آئی کے نمائندے لیفٹیننٹ کرنل عرفان مرزا، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آئی بی محمد احمد کمال، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر پولیس گلگت بلتستان قمر رضا شامل ہوں گے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر)) فضیل اصغر کا کہنا تھ کہ جے آئی ٹی سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق معاملات کی تحقیقات کریگی اور سانحہ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر ذمہ داروں کو تعین کیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ نے جے آئی ٹی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 770075

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/770075/سانحہ-ماڈل-ٹاؤن-کی-تحقیقات-کیلئے-نئی-جے-ا-ئی-ٹی-تشکیل-دیدی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org