QR CodeQR Code

مولانا طارق جمیل کو عمران خان، طاہرالقادری کا ٹیلی فون، خیریت دریافت کی

3 Jan 2019 21:12

وزیراعظم عمران خان نے ترکی روانگی سے قبل مولانا طارق جمیل کو ٹیلی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی اتحادامت کیلئے خدمات لائق تحسین ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مولانا طارق جمیل گزشتہ روز انجیو گرافی کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے جہاں اہم شخصیات کی جانب سے ان کی مزاج پرسی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج وزیراعظم عمران خان نے ترکی روانگی سے قبل مولانا طارق جمیل کو ٹیلی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی اتحادامت کیلئے خدمات لائق تحسین ہیں۔ دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے بھی مولانا طارق جمیل کو گلدستہ بھجوایا اور ٹیلی فون پر ان کی مزاج پرسی کی جبکہ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے بھی مولانا طارق جمیل کو فون کرکے خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ممتاز لیگی رہنما میاں حمزہ شہباز نے بھی مولانا طارق جمیل کی ٹیلی فون پر عیادت کی۔


خبر کا کوڈ: 770079

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/770079/مولانا-طارق-جمیل-کو-عمران-خان-طاہرالقادری-کا-ٹیلی-فون-خیریت-دریافت-کی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org