0
Thursday 3 Jan 2019 23:25

پراسیکیوٹر کی عدم تعیناتی، اربوں روپے کرپشن ریفرنسز کی سماعت متاثر

پراسیکیوٹر کی عدم تعیناتی، اربوں روپے کرپشن ریفرنسز کی سماعت متاثر




اسلام ٹائمز۔ پراسیکیوٹر کی عدم تعیناتی سے اربوں روپے کرپشن ریفرنسز کی سماعت متاثر ہو رہی ہے، آج بروز جمعرات کراچی کی احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات سندھ میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس سابق صدر مملکت آصف زرداری کے فرنٹ مین نثار مورائی، نیشنل بینک کرپشن ریفرنس کی سماعت بھی نہ ہو سکی۔ عدالتی عملہ کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت میں پراسیکیوٹر تعینات نہ ہونے وجہ سے اہم ترین ریفرنسز میں ملزموں کو صرف تاریخ دی جا رہی ہے، احتساب عدالت میں پراسیکیوٹر کی تعیناتی کیلئے ڈی جی نیب سندھ کو خط لکھنے کے باوجود مقرر نہیں کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 770097
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے