QR CodeQR Code

پراسیکیوٹر کی عدم تعیناتی، اربوں روپے کرپشن ریفرنسز کی سماعت متاثر

3 Jan 2019 23:25

احتساب عدالت میں پراسیکیوٹر کی تعیناتی کیلئے ڈی جی نیب سندھ کو خط لکھنے کے باوجود مقرر نہیں کیا گیا۔






اسلام ٹائمز۔ پراسیکیوٹر کی عدم تعیناتی سے اربوں روپے کرپشن ریفرنسز کی سماعت متاثر ہو رہی ہے، آج بروز جمعرات کراچی کی احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات سندھ میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس سابق صدر مملکت آصف زرداری کے فرنٹ مین نثار مورائی، نیشنل بینک کرپشن ریفرنس کی سماعت بھی نہ ہو سکی۔ عدالتی عملہ کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت میں پراسیکیوٹر تعینات نہ ہونے وجہ سے اہم ترین ریفرنسز میں ملزموں کو صرف تاریخ دی جا رہی ہے، احتساب عدالت میں پراسیکیوٹر کی تعیناتی کیلئے ڈی جی نیب سندھ کو خط لکھنے کے باوجود مقرر نہیں کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 770097

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/770097/پراسیکیوٹر-کی-عدم-تعیناتی-اربوں-روپے-کرپشن-ریفرنسز-سماعت-متاثر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org