0
Thursday 3 Jan 2019 23:34

سندھ، اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کی حوصلہ شکنی کیلئے بائیومیٹرک نظام پر غور

سندھ، اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کی حوصلہ شکنی کیلئے بائیومیٹرک نظام پر غور
اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ کو موٹر وہیکل قوانین/آرڈیننس میں ترمیم کیلئے تجویز دی گئی ہے، تاکہ اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ کی زیرِ صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، انسداد منشیات اور پارلیمانی امور عبدالرحیم شیخ، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شبیر احمد شیخ اور دیگر ڈائریکٹرز نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل شبیر احمد شیخ نے بتایا کہ موٹر وہیکل قوانین میں ترمیم کیلئے سندھ حکومت کو تجویز بھیج دی گئی ہے، جس کے تحت گاڑی خریدنے اور فروخت کرنے والے کیلئے یہ لازمی ہوگا کہ وہ گاڑی کی رجسٹریشن/ٹرانسفر کے وقت بائیومیٹرک تصدیق کیلئے موجود رہے۔

شبیر احمد شیخ نے بتایا کہ محکمہ ایکسائز سندھ کے تحت اسمارٹ کارڈ کے اجراء کیلئے تمام کارروائی مکمل کر لی گئی ہے اور اس اسمارٹ کارڈ میں پنجاب میں جاری کردہ اسمارٹ کارڈ کے مقابلے میں زیادہ سیکیورٹی فیچرز شامل ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ محکمہ ایکسائز کے اقدامات کے باعث اوپن لیٹرز پر چلنے والی گاڑیوں کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اوپن لیٹرز پر چلنے والی گاڑیوں کی حوصلہ شکنی کیلئے مزید اقدامات کریں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے 9 جنوری سے شروع ہونے والی روڈ چیکنگ مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
خبر کا کوڈ : 770098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش