0
Friday 4 Jan 2019 03:17

دنیا کچرے سے بجلی بناتی ہے، عمران خان نے کچرے سے کابینہ بنائی ہے، شہلا رضا

دنیا کچرے سے بجلی بناتی ہے، عمران خان نے کچرے سے کابینہ بنائی ہے، شہلا رضا
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کچرے سے کابینہ بنائی ہے کیونکہ جب یہ لوگ منہ کھولتے ہیں تو اس سے تعفن اٹھتا ہے، ملک میں بجلی اور گیس کا بحران ہے، اگر گیس کی کمی کی وجہ سے سندھ کے کارخانے بند ہوئے تو 5 لاکھ افراد بیروزگار ہوجائیں گے، کاروکاری اور خواتین سے متعلق دیگر مسائل کے حل کے لئے ہمارے معاشرے کو ابھی مزید آگاہ کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں محکمہ ترقی نسواں اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے مختلف این جی اوز کے اشتراک سے عوام میںآگاہی پیدا کر رہا ہے، ہم نے ایک حکمت عملی مرتب کی ہے جس کے تحت اسلام کوٹ اور مٹھی کے اسکول اور کالجز میں کم عمر کی شادی، کاروکاری سمیت دیگر مسائل پر آگاہی پیدا کی جائے گی۔ وہ ڈپٹی ڈائریکٹر ویمن ڈویلپمنٹ حیدرآباد کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں، اس موقع پر سیکریٹری ترقی نسواں عالیہ شاہد، ڈپٹی ڈائریکٹر ترقی نسواں فوزیہ اشرف خان و دیگر بھی موجود تھے۔ سیدہ شہلا رضا نے بتایا کہ ان کے دورے کا مقصد محدود وسائل اور اسٹاف کی کمی کے باوجود محکموں کو مزیدفعال کرنا اور محکمے کے افسران کو مزید ذمہ داریاں سونپنا ہے۔ مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس اپنی کوئی پالیسی نہیں وہ کہتے ہیں کہ انہیں اس لئے مینڈیٹ ملا کہ وہ ان دو کے خلاف کارروائی کرسکیں جبکہ ہر حکومت کو کچھ نہ کچھ بھگتنا پڑتا ہے، جب پی پی پی کی حکومت آئی تو اس وقت مشرف کا دور تھا اور عوام گندم کو ترس رہی تھی، ہم نے صرف ایک سال میں کھاد اور دیگر زرعی اشیاء پر سبسڈی دی جس سے گندم اتنی پیدا ہوئی کہ بعد میں ہم نے گندم برآمد کی، وفاقی حکومت عوام کے لئے پالیسی لے کر آئے کیوں کہ اگر کوئی جیل چلا جاتا ہے تو اس سے گھروں کے چولیں نہیں جلتے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں بجلی اور گیس کا بحران ہے، اگر گیس کی کمی کی وجہ سے سندھ کے کارخانے بند ہوئے تو 5 لاکھ افراد بیروزگار ہوجائیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چاہے فواد چوہدری، فیصل واؤڈا ہو یا شیخ رشید یہ سب بتا رہے ہیں کہ ان کی کیا تربیت ہے، دنیا کچرے سے بجلی بناتی ہے جبکہ عمران خان نے کچرے سے کابینہ بنائی ہے، کیونکہ جب یہ لوگ منہ کھولتے ہیں تو ان کے منہ سے تعفن اٹھتا ہے، انہیں اسمبلی کے رولز تک پتا نہیں ہیں ان کی کم از کم ایک ماہ کی سیاسی تربیت ہونی چاہیئے جس میں انہیں بولنے کا طریقہ اسمبلی رولز اور آئین کے بارے میں بتایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری سے متعلق ان کے اپنی پارٹی کے لوگ ہی راز افشاں کر رہیں ہے کہ وہ لاہور ہائی کورٹ میں بھتیجے کی حیثیت سے لوگوں کو من پسند فیصلے دلوانے کے لئے رشوت لیا کرتے تھے، عوام ان سے جواب لئے بغیر چھوڑنے والی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کو ساڑھے 11 سال جیل میں رکھا گیا لیکن کیسز میں کچھ نہیں ملا، اس کے علاوہ ڈاکٹر عاصم اور شرجیل میمن دونوں ہی اب تک مختلف کیسوں کا سامنا کر رہے ہیں، پی پی پی کا کوئی بھی جیالا گھبرانے اور بھاگنے والا نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 770116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش