0
Friday 4 Jan 2019 19:38

حریت کانفرنس نے بات چیت کا موقع گنوادیا ہے، راجناتھ سنگھ

حریت کانفرنس نے بات چیت کا موقع گنوادیا ہے، راجناتھ سنگھ
اسلام ٹائمز۔ بھارتی پارلیمنٹ نے جموں و کشمیر میں صدارتی راج کے نفاذ کے حوالے سے لوک سبھا اور اس کے بعد راجیہ سبھا میں بحث کے بعد اسے منظوری دی ہے۔ ایوان بالا میں حزب اختلاف اور حزب اقتدار کے درمیان بحث و مباحثے کے بعد بھارتی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کے جواب کے بعد ایوان بالا نے صدارتی راج کو منظوری دی۔ بھارتی حکومت نے راجیہ سبھا میں واضح کیا کہ جموں و کشمیر میں ایسے حالات بن گئے تھے کہ وہاں صدر راج نافذ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہ گیا تھا لیکن اگر الیکشن کمیشن کشمیر میں آئندہ پارلیمانی الیکشن کے ساتھ اسمبلی الیکشن کرانا چاہے تو حکومت اس کے لئے تیار ہے۔

بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر میں صدر راج نافذ کرنے سے متعلق تجویز کی توثیق پر آج ایوان میں ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کشمیر میں علیحدگی کے جذبات کو بڑھنے کے لئے ذمہ دار نہیں ہے، اس کے بیج آزادی سے پہلے سے ہی اس وقت بو دئے گئے تھے جب ملک کے دو ٹکڑے ہوگئے۔ اس کے بعد علیحدہ کے جذبہ کو کم کرنے یا ختم کرنے کے لئے کوئی کوشش نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ  حریت کانفرنس نے بات چیت اور مذاکرات کا موقع گنوادیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 770125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش