QR CodeQR Code

غیروں کی جنگ سے ہمیں اب بچنا ہوگا، ثروت اعجاز قادری

4 Jan 2019 11:34

مرکز اہلسنت پر اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ حکومت عوام دوست پالیسیوں کے بجائے غریبوں کے مخالف پالسیاں بنا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پانی عوام کو مہیا نہیں، حکومت مہنگا کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے، گیس و بجلی کی قیمتوں میں پہلے ہی اضافہ کیا جا چکا ہے، حکومت عوام دوست پالیسیوں کے بجائے غریبوں کے مخالف پالسیاں بنا رہی ہے، غیروں کی جنگ سے ہمیں اب بچنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر ضلع شرقی کے عہدیداروں کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی بدولت دہشتگردوں کو فوری سزائیں ملی ہیں، جس سے دہشتگردی کمزور ہوئی ہے، حکومت فوجی عدالتوں کی مدت میں اضافہ کرے، تاکہ دہشتگردوں کو فوری انجام تک پہنچایا جا سکے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ
بھارت کی گیدڑ بھبکیوں میں آنے والے نہیں، بھارت سن لے، ملک کی سلامتی کیلئے جان و مال سب کچھ قربان کر سکتے ہیں، تو بھارت کو بھی دنیا کے نقشے سے مٹا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ہے، لیکن امن کی پالیسی کو کمزوری سے تعبیر نہیں کیا جائے۔ انہوں نے مزہد کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات سے چاہتے ہیں، جنگ کی دھمکیاں دینے والے بھارت کو یاد رکھنا چاہیے کہ جنگ سے صرف بربادی ہی ہوتی ہے، بھارت نے پہل کی، تو ناکامی اس کا مقدر ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 770134

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/770134/غیروں-کی-جنگ-سے-ہمیں-اب-بچنا-ہوگا-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org