0
Friday 4 Jan 2019 12:03

ایبٹ آباد، 3 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، 180 افراد کےڈی این اے منفی قرار

ایبٹ آباد، 3 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، 180 افراد کےڈی این اے منفی قرار
اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں میں 26 دسمبر کو زیادتی کے بعد قتل ہونے والی تین سالہ بچی کے قاتل تاحال گرفتار نہ ہو سکے۔ پولیس نے 180 افراد کے ڈی این اے نمونوں کے نتائج منفی قرار دے دیئے۔ ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں میں تین سالہ بچی کے قتل کا کیس اب بھی حل طلب ہے، دس روز گزر جانے کے بعد بھی پولیس ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ڈی این اے کے 300 نمونوں میں سے 180 کے نتائج موصول ہوچکے ہیں، تاہم موصول ہونے والے 180 ڈی این اے نمونوں کے نتائج منفی آئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ڈی این اے کے مزید نمونوں کے نتائج کا انتظار ہے۔ واضح رہے کہ ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں میں 26 دسمبر کو تین سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

بچی منگل 25 دسمبر کو دوپہر 2 بجے کے قریب گھر سے لاپتہ ہوئی، جس کے بعد اس کے گھر والے اس کی تلاش میں مصروف رہے، مگر کوئی سراغ نہیں ملا۔ ڈی ایس پی اعجاز کے مطابق بچی کے گھر والوں نے شام ساڑھے سات بجے تھانے میں رپورٹ درج کروائی اور اس کے بعد پولیس نے بچے کی تلاش کا عمل شروع کیا۔ بچی کا تعلق حویلیاں کے قریب واقع ایک چھوٹے سے گاؤں کیالہ سے ہے، جو دریا کے کنارے واقع ہے۔ یہاں کی آبادی صرف چند ہزار افراد پر مشتمل ہے۔ پولیس کے مطابق بچی کی لاش 26 دسمبر کی صبح گاؤں کے قریب ایک کھائی میں ملی جسے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوایا گیا۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کی ہلاکت خوف اور تکلیف کی وجہ سے ہوئی اور بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 770141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش