QR CodeQR Code

کے پی پولیس قبائلی اضلاع میں فرائض کی انجام دہی کیلئے تیار ہے

4 Jan 2019 12:13

چیف سیکرٹری کو مراسلے کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ محکمہ پولیس نے قبائلی اضلاع میں پولیس تعیناتی سے متعلق تمام تر اہم اُمور نمٹا دیئے ہیں، صوبائی پولیس کے سربراہ چیف سیکرٹری کو قبائلی اضلاع میں پولیس تعیناتی پر تفصیلی بریفنگ دینگے جس کیلئے اُن سے تاریخ مقرر کرنیکی درخواست کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے فاٹا انضمام کے بعد قبائلی اضلاع میں پولیس تعیناتی کے عمل کو حتمی شکل دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی پولیس سربراہ صلاح الدین خان چیف سیکرٹری کو قبائلی اضلاع میں پولیس تعیناتی پر بریفنگ دیں گے۔ سنٹرل پولیس آفس کے ذرائع کے مطابق ایک خصوصی مراسلے میں صوبائی پولیس سربراہ نے چیف سیکرٹری کو آگاہ کیا ہے کہ محکمہ پولیس نے قبائلی اضلاع میں پولیس تعیناتی سے متعلق تمام تر اہم اُمور نمٹا دیئے ہیں۔ مزید یہ کہ اعلٰی پولیس افسران متعلقہ قبائلی اضلاع کا تفصیلی دورہ کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ اعلٰی سطحی اجلاسوں میں قبائلی اضلاع میں پولیس تعیناتی اور محکمہ پولیس کی ضروریات پر سیر حاصل بحث بھی ہو چکی ہے جس میں تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ لہٰذا ضروری کارروائیوں کی تکمیل کے بعد صوبائی پولیس کے سربراہ چیف سیکرٹری کو قبائلی اضلاع میں پولیس تعیناتی پر تفصیلی بریفنگ دیں گے جس کیلئے اُن سے تاریخ مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 770143

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/770143/کے-پی-پولیس-قبائلی-اضلاع-میں-فرائض-کی-انجام-دہی-کیلئے-تیار-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org