QR CodeQR Code

میگا منصوبوں کیلئے فنڈز میں تاخیر پر وزیراعظم سے بات کرونگا، راجہ جلال

4 Jan 2019 16:38

گورنر گلگت بلتستان نے محکمہ پلاننگ کیجانب سے بریفنگ کے موقع پر کہا کہ منصوبے مکمل نہ کرنیوالوں کی نشاندہی کرکے ان سے باز پرس کی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہا ہے کہ میگا منصوبوں میں تاخیر کے حوالے سے وزیراعظم سے بات کروں گا، اہم منصوبوں کو تاخیر کا شکار نہیں ہونے دینگے، محکمہ پلاننگ کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر راجہ جلال نے کہا کہ محکمہ پلاننگ کے افسران کی کاوشوں سے گلگت بلتستان میں تقریباً تمام نامکمل منصوبوں کی نشاندہی کی جائے گی اور جو ذمہ دار ہیں، ان سے باز پرس ہوگی۔ اس موقع پر سیکرٹری پلاننگ بابر اعوان نے گورنر کو پانی، بجلی، تعلیم، سیاحت اور دیگر شعبوں میں اگلے پانچ سالہ منصوبہ بندی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔


خبر کا کوڈ: 770181

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/770181/میگا-منصوبوں-کیلئے-فنڈز-میں-تاخیر-پر-وزیراعظم-سے-بات-کرونگا-راجہ-جلال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org