0
Friday 4 Jan 2019 17:48

کانٹریکٹ بنیادوں پر 5 سو ڈاکٹر تعینات کرینگے، جام کمال

کانٹریکٹ بنیادوں پر 5 سو ڈاکٹر تعینات کرینگے، جام کمال
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی حکومت ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، جس میں ضلعی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے کنٹریکٹ کی بنیاد پر ڈاکٹروں کی تعیناتی بھی شامل ہے اور ابتدائی طور پر ڈاکٹروں کی کنٹریکٹ کی بنیاد پر پانچ سو آسامیوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اپنے ایک ٹیوٹر پیغام میں وزیراعلٰی نے کنٹریکٹ پر ڈاکٹروں کی تعیناتی کو صوبے میں صحت کی سہولتوں میں اضافے کے لئے ایک اہم اقدام قرار دیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 770185
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش