0
Friday 4 Jan 2019 19:37

پیپلزپارٹی آج بھی ملک کی سب سے بڑی جمہوری قوت ہے، راضیہ رفیق

پیپلزپارٹی آج بھی ملک کی سب سے بڑی جمہوری قوت ہے، راضیہ رفیق
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب خواتین سیکرٹریٹ ملتان میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 91 ویں سالگرہ کا کیک خواتین ونگ جنوبی کی سینیئر نائب صدر راضیہ رفیق نے کاٹا، اس موقع پر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری تعلقات عامہ بابو نفیس انصاری، سیکرٹری انفارمیشن ملتان ضلع چوہدری یاسین، خواتین ونگ ملتان ضلع کی صدر سحرش خان، خواتین ونگ ملتان سٹی کی صدر عابدہ بخاری، خواتین ونگ ملتان سٹی کی جنرل سیکرٹری نورین قیصر و دیگر موجود تھیں، مقررین نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک کیلئے جو خدمات انجام دی ہیں، تاریخ اس کی گواہ ہے، آج شہید بھٹو کی پیپلزپارٹی اپنی جمہوری جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے، آج بھی غریب عوام کے دلوں پر بھٹو کا فلسفہ راج کر رہا ہے، پیپلزپارٹی کی جمہوری جدوجہد کی وجہ سے آج ملک میں جمہوریت زندہ ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے غریب عوام کے حقوق کیلئے اپنی جان کی قربانی دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والا وقت پاکستان پیپلزپارٹی کا ہوگا، پیپلزپارٹی آج بھی ملک کی سب سے بڑی جمہوری قوت ہے، اس کو ہمیشہ ڈکٹیٹروں نے ختم کرنے کی ناکام کوشش کی ہے، مگر اس کو ختم کرنے والے خود ختم ہوگئے، کارکنان پیپلزپارٹی کا سرمایہ ہیں، پیپلزپارٹی کا کارکن آج بھی اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 770209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش