0
Friday 4 Jan 2019 19:38

حکومت نے 6 ماہ میں انڈے اور مرغیوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا، وزیراعلیٰ سندھ

حکومت نے 6 ماہ میں انڈے اور مرغیوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے 6 ماہ میں انڈے اور مرغیوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گورنر کو ہم تعینات کرتے ہیں وزیراعظم کی ہدایت پر، گورنر کو وزیراعلیٰ اور کابینہ کی ایڈوائس پر کام کرنا ہوتا ہے، وزیراعظم نے کہا تھا کہ گرین لائن کے لئے بسیں ہم لے آئیں گے، ہم نے کہا بلکل لے آئیں، گورنر صاحب نے شاید وزیراعظم سے ملاقات کے منٹس پڑھے نہیں تھے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اگر وفاقی حکومت ایسے کام کرے گی تو کہاں آگے بڑھ سکتی ہے، ان کا پلان 100 دن کا تھا، جو آپ سب نے دیکھ لیا، 6 ماہ میں ایف بی آر کی وصولی دیکھ لیں، انڈے اور مرغیوں کے علاوہ کچھ  ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اصل چیزوں پر دھیان نہیں دے رہا جب کہ مجھے نیب کی طرف سے کوئی نوٹس آیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 770210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش