0
Friday 4 Jan 2019 20:58

لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں تبدیلی کا سندھ حکومت کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے، ایم کیو ایم

لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں تبدیلی کا سندھ حکومت کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے، ایم کیو ایم
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے ذرائع ابلاغ پر چلنے والی ان خبروں، جس میں منتخب میئر، ڈسٹرکٹ چیئرمین کی تبدیلی کے طریقے کار میں تبدیلی کرنے کے سندھ حکومت کے فیصلے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسے موقع پر کہ جب بلدیاتی نظام سپریم کورٹ کے حکم پر قائم ہوا اور سندھ حکومت تو بلدیاتی انتخابات کرانے کو ہی تیار نہ تھی، اب جبکہ یہ نظام اپنی مدت پوری کرنے کے قریب ہے، تو ایسے میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں تبدیلی کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی نظر آتا ہے، یہ امر بھی واضح رہے کہ بلدیاتی اداروں کے اختیارات پہلے ہی صلب کئے جا چکے ہیں، سندھ حکومت بچے کچے اختیارات پر قبضے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ایسے کسی بھی فیصلے کی بھرپور مذاحمت کرے گی، اور اس کیلئے عوامی احتجاج کا راستہ بھی اختیار کیا جا سکتا ہے، لہٰذا سندھ حکومت فوری طور پر ہوش کے ناخن لے اور سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں کسی بھی قسم کی غیر جمہوری تبدیلی سے گریز کرے۔
خبر کا کوڈ : 770232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش