0
Monday 6 Jun 2011 00:03

افغانستان میں ہلاک ہونیوالے نیٹو اہلکاروں کی تعداد 3 ہو گئی، اس سال افغانستان میں ہلاک ہونیوالے غیرملکی اہلکاروں کی تعداد 228 ہو گئی

افغانستان میں ہلاک ہونیوالے نیٹو اہلکاروں کی تعداد 3 ہو گئی، اس سال افغانستان میں ہلاک ہونیوالے غیرملکی اہلکاروں کی تعداد 228 ہو گئی
کابل:اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں ہلاک ہونے والے نیٹو اہلکاروں کی تعداد تین ہو گئی جس میں دو ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہلاک ہوئے۔ مشرقی افغانستان میں نیٹو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا حادثے میں اتحادی افوج کے دو سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ ایساف کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم حادثے کے وقت علاقے میں دشمنوں کے جانب سے فائرنگ کی اطلاع نہیں ملی جبکہ طالبان نے ہیلی کاپٹر مار گرانے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے اور ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر صوبہ خوست میں گرا ہے۔ جنوبی افغانستان میں شدت پسندوں کے حملے میں نیٹو کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اس سال افغانستان میں ہلاک ہونیوالے غیرملکی اہلکاروں کی تعداد 228 ہو گئی۔

خبر کا کوڈ : 77024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش