QR CodeQR Code

گرین لائن منصوبہ سندھ حکومت کے پاس ہوتا تو کب کی بسیں سڑکوں پر چل رہی ہوتیں، اویس قادر شاہ

4 Jan 2019 21:23

ایک بیان میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ گرین لائن منصوبے کے ٹینڈر اور فنڈز وفاق نے جاری کئے ہیں، خان صاحب اگر سندھ کو تحفہ دینا چاہتے ہیں تو ہم ان کے شکر گزار ہیں، خان صاحب خدارا یوٹرن نہ لیں کام کریں تاکہ کراچی کے عوام کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات مل سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ گرین لائن منصوبہ وفاق کا ہے، سندھ حکومت کا نہیں ہے، اگر سندھ حکومت کے پاس یے منصوبہ ہوتا تو کب کی بسیں سڑکوں پر چل رہی ہوتیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق نے کہا تھا کہ گرین لائن منصوبہ مکمل کرکے سندھ کے حوالے کریں گیں، وفاق نے کہا بس سروسز اور کمپیوٹرز سسٹم سندھ حکومت سنبھالے گی، سندھ حکومت نے کئی بار وفاق کو خط بھی لکھے ہیں۔ خط میں لکھا تھا کہ سندھ حکومت کے حوالے کب منصوبہ کیا جائے گا۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ وفاقی حکومت سیاست کررہی ہے ان کو کام کرنا ہی نہیں ہے، سندھ حکومت تیار بیٹھی ہے وفاق بہانے بنارہا ہے، کوریڈور کی بسز عام بسوں سے الگ ہیں۔ اویس قادر شاہ نے کہا کہ نئیں بسیں بنانے کیلئے نو ماہ لگ سکتے ہیں، جو کمپنی بسز بنائے گی وہ باہر سے آئے گی اس میں وقت لگتا ہے، گرین لائن منصوبے کے ٹینڈر اور فنڈز وفاق نے جاری کئے ہیں، خان صاحب اگر سندھ کو تحفہ دینا چاہتے ہیں تو ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ اویس قادرشاہ نے مزید کہا کہ خان صاحب خدارا یوٹرن نہ لیں کام کریں تاکہ کراچی کے عوام کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات مل سکیں۔


خبر کا کوڈ: 770245

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/770245/گرین-لائن-منصوبہ-سندھ-حکومت-کے-پاس-ہوتا-کب-کی-بسیں-سڑکوں-پر-چل-رہی-ہوتیں-اویس-قادر-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org