0
Saturday 5 Jan 2019 11:44

تجارتی تنازعہ، امریکی ٹیم مذاکرات کیلئے چین جائے گی

تجارتی تنازعہ، امریکی ٹیم مذاکرات کیلئے چین جائے گی
اسلام ٹائمز۔ امریکی حکومت کی ایک خصوصی مذاکراتی ٹیم اگلے ہفتے کے دوران بیجنگ پہنچ کر چینی حکام کے ساتھ تجارتی تنازعاتی معاملات پر بات چیت کرے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی مذاکراتی ٹیم کی آمد کا تصدیقی بیان چینی حکومت نے جاری کیا ہے۔ اس بیان کے مطابق امریکی ٹیم کی قیادت تجارتی امور کے نائب حکومتی نمائندے جیفری گیرش کریں گے۔ بات چیت کا یہ عمل ارجنٹائن کے دارالحکومت میں منعقدہ جی ٹوئنٹی سمٹ کے دوران امریکی و چینی صدور کی ملاقات میں طے پانے والے امور کا تسلسل بتایا گیا ہے، یہ مذاکرات 7 اور 8جنوری کو ہوں گے، اس میں کوشش کی جائے گی کہ رواں برس پہلی مارچ سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تناؤ میں کمی لائی جا سکے۔ 
خبر کا کوڈ : 770316
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش