QR CodeQR Code

نیب قوانین میں ترامیم کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک

5 Jan 2019 12:32

ذرائع کے مطابق نیب قوانین میں ترامیم پر حکومت اور اپوزیشن نمائندوں کے درمیان چار ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ وزارت قانون کا کہنا ہے کہ جو بھی ترامیم کریں گے سپریم کورٹ کے فیصلے اور آئینی دائرہ کار میں رہ کر کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ نیب قوانین میں ترامیم کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں نیب قوانین میں ترامیم پر متفق نہ ہوسکے اور اس حوالے سے حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا ہے، گزشتہ دو ہفتوں سے نیب میں ترامیم کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن نمائندوں کے درمیان کوئی بیٹھک نہ ہوسکی۔ نیب قوانین میں ترامیم کے حوالے سے حکومتی کمیٹی میں وزیرقانون فروغ نسیم، ملیکا بخاری، علی محمد خان شامل ہیں جبکہ اپوزیشن کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق اور زاہد حامد، پیپلزپارٹی کے نوید قمر سمیت دیگر ارکان شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب قوانین میں ترامیم پر حکومت اور اپوزیشن نمائندوں کے درمیان چار ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ وزارت قانون کا کہنا ہے کہ جو بھی ترامیم کریں گے سپریم کورٹ کے فیصلے اور آئینی دائرہ کار میں رہ کر کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 770332

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/770332/نیب-قوانین-میں-ترامیم-کے-حوالے-سے-حکومت-اور-اپوزیشن-ڈیڈ-لاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org