QR CodeQR Code

العزیزیہ ریفرنس، نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست دوبارہ دائر

5 Jan 2019 12:37

عدالت کی جانب سے درخواست پر اعتراضات ہونے کی وجہ سے وکلاء نے درخواست واپس لے لی تھی اور اب نواز شریف کے وکلاء نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرکے العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواست دوبارہ دائر کردی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکلا نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواست پر اعتراض دور کرکے دوبارہ دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جس پر نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث ان کی سزا معطل کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی تھی جس پر عدالت نے اعتراض لگا کر واپس کردی تھی۔ عدالت کی جانب سے درخواست پر اعتراضات ہونے کی وجہ سے وکلاء نے درخواست واپس لے لی تھی اور اب نواز شریف کے وکلاء نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرکے العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواست دوبارہ دائر کردی۔

درخواست نواز شریف کے وکیل منور اقبال دگل نے دائر کی۔ ذرائع کے مطابق درخواست پیر کو سماعت کے لئے مقرر ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے قومی احتساب بیورو (نیب) نے بھی فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے جبکہ العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کو بھی چیلنج کیا گیا جس میں نوازشریف کی سزا بڑھانے کی استدعا کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 770334

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/770334/العزیزیہ-ریفرنس-نوازشریف-کی-سزا-معطلی-درخواست-دوبارہ-دائر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org