0
Saturday 5 Jan 2019 13:34

پشاور میں گیس کمی کے باعث 400 فیکٹریاں بند ہونیکا خدشہ

پشاور میں گیس کمی کے باعث 400 فیکٹریاں بند ہونیکا خدشہ
اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت میں گیس لوڈشیڈنگ کے باعث 400 سے زائد فیکٹریاں بند ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں، جبکہ سی این جی اسٹیشنوں کو صبح 6 سے رات 8 بجے تک بند کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ گیس بحران پشاور میں شدت اختیار کرگیا ہے، گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ کمرشل صارفین کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سی این جی اسٹیشنوں میں بھی گیس پریشر کم ہے گیس کا پریشر کم ہونے کے باعث چھوٹے کارخانوں میں دو شفٹوں کو ختم کر دیا گیا ہے اور ایک شفٹ میں کام کیا جا رہا ہے۔ ایل پی جی کی قیمت میں پشاور میں 25 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہوا ہے، گیس کی بندش کے باعث مزدور فاقہ کشی پر مجبور ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 770356
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش