0
Saturday 5 Jan 2019 15:59

خواجہ برداران کا مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

خواجہ برداران کا مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت نے پیرا گون سٹی اسکینڈل میں خواجہ برداران کا مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب کی جانب سے دونوں رہنماوں کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ کیس کی سماعت کے دوران نیب نے موقف اپنایا کہ پیراگون سوسائٹی کے 20 پلاٹ خواجہ برادران کے نام پر ہیں، سوسائٹی نے کئی پلاٹ ان کے نام کیے، جن کے گھر بنے ہوئے ہیں ہم نے ان سے وہاں جا کے معلومات اکھٹی کی ہیں۔ نیب کے مطابق سعد رفیق کے بیٹے غفران اور ندیم ضیاء کے بیٹے کبیر کے اکاونٹس میں اربوں روپے منتقل ہوئے۔

تفتیشی افسرکا کہنا تھا کہ پیراگون نے شاملاٹ زمین اور کھالا بھی فروخت کیا، ان کے لیٹر، جن لوگوں کو الاٹ ہوئے ہیں ان سے بھی بیانات لیے ہیں۔ نیب نے پیراگون کے حوالے سے نقشے بھی عدالت میں پیش کیے۔ خواجہ برادران کو 22 دسمبر کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا، تب عدالت کی جانب سے نیب کی استدعا پر ان کا 15 روزہ ریمانڈ منظور کیا گیا تھا، عدالت کی جانب سے نیب کو پانچ جنوری کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ 11 دسمبر 2018ء کو لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ برادران کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی، جس کے بعد نیب نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔ 12 دسمبر کو احتساب عدالت نے دونوں بھائیوں کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔

 
خبر کا کوڈ : 770393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش