0
Saturday 5 Jan 2019 16:47

مردان میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد قتل

مردان میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد قتل
اسلام ٹائمز۔ مردان کے علاقہ گڑھی کپورہ میں غیرت کے نام پر خاتون سیمت دو افراد کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ مردان کے نواحی علاقہ گڑھی کپورہ میں پیش آیا ہے، جہاں ملزم عادل نے 23 سالہ بھابھی سمیرا اور چچازاد عرفان کو قابل اعتراض حالت میں پایا، جس کے بعد دونوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ ملزم دوہرے قتل کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے، جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس تھانہ گڑھی کپورہ نے مقتولہ خاتون کے شوہر کے بیان پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں اس سے پہلے بھی کئی خواتین کو غیرت کے نام قتل کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 770395
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش