0
Tuesday 7 Jul 2009 12:13

امریکی فوجی عراق کو ترک کر دیں: اخوان المسلمین مصر کا مطالبہ

امریکی فوجی عراق کو ترک کر دیں: اخوان المسلمین مصر کا مطالبہ
اخوان المسلمین مصر نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی فوجی فوراً عراق سے نکل جائیں اور سابق امریکی صدر جورج بش پر عراق پر حملہ کرنے کی خاطر عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔ گذشتہ روز مصر میں ا س تنظیم کی طرف سے ایک پریس ریلیز شائع کی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی فوجیوں کا عراقی شہروں سے انخلاء کافی نہیں ہے اور عراق کی خودمختاری صرف قابض امریکی فوجیوں کے مکمل طور پر عراق سے نکل جانے پر محقق ہو سکتی ہے۔ اس پریس ریلیز میں عراقی عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ عراق میں انجام پائے جانی و مالی نقصان، زخمیوں اور مہاجرین کی تعداد اور امریکی فوجیوں کے جنگی جرائم کے بارے میں اسناد و مدارک تیار کریں اور بین الاقوامی اداروں میں اپنے کھوئے ہوئے حقوق حاصل کرنے کیلئے اقدام کریں۔ اسی طرح اس تنظیم نے سابق امریکی صدر جورج بوش اور تمام سرکردہ امریکی فوجی کمانڈرز کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں عراق پر حملہ کرنے اور وہاں جنگی جرائم کے ارتکاب پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 7704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش