QR CodeQR Code

پشاور، قبائلی اضلاع میں صوبائی نشستوں کے فیصلے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

5 Jan 2019 19:36

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پوری 6 ایف آرز جو پشاور سے کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ٹانک اور ڈی آئی خان تک پھلی ہوئی ہے، جس کیلئے ایک قومی اسمبلی کی نشست ہے اور صوبائی میں بھی ایک نشست ہے، جو ہمارے ساتھ ناانصافی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کوہی حسن خیل سب ڈویژن ایف آر پشاور نے قبائلی اضلاع میں صوبائی نشستوں کی حلقہ بندی میں ایف آرز ریجن کوایک صوبائی نشست دینے کے فیصلے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، اور مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن قبائلی اضلاع میں صوبائی نشستوں کی فیصلے پر نظرثانی کرے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جس پر اپنے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین نے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرے کی قیادت سینئر رہنماء ڈاکٹرعمران آفریدی، گل نواز مومند اور دیگر کر رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پوری 6 ایف آرز جو پشاور سے کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ٹانک اور ڈی آئی خان تک پھلی ہوئی ہے، جس کیلئے ایک قومی اسمبلی کی نشست ہے اور صوبائی میں بھی ایک نشست ہے، جو ہمارے ساتھ ناانصافی ہے۔


خبر کا کوڈ: 770424

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/770424/پشاور-قبائلی-اضلاع-میں-صوبائی-نشستوں-کے-فیصلے-کیخلاف-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org