0
Saturday 5 Jan 2019 19:52

علی رضا عابدی قتل کیس، پولیس کی متحدہ رہنما عامر خان سے تفتیش

علی رضا عابدی قتل کیس، پولیس کی متحدہ رہنما عامر خان سے تفتیش
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے سابق رہنما و قومی اسمبلی کے سابق علی رضا عابدی قتل کیس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما عامر خان سے تفیتش کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق علی رضا عابدی قتل کیس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما عامر خان کو آج ساؤتھ زون انویسٹی گیشن دفتر طلب کیا گیا تھا۔ تحقیقاتی کمیٹی نے اس سلسلے میں دو روز قبل ایم کیو ایم پاکستان (پی آئی بی گروپ) کے فاروق ستار کو بھی انٹرویو کے لئے طلب کیا تھا۔ عامر خان ایس ایس پی انوسٹی گیشن ساؤتھ کے دفتر پہنچے اور ایس ایس پی ساﺅتھ پیر محمد شاہ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ساﺅتھ طارق دھاریجو کے سوال نامے کے جوابات دیئے۔ ذرائع کے مطابق سوالنامے میں ایم کیو ایم میں موجود عسکری ونگ کے حوالے سے بھی سوال موجود تھے۔

بعد ازاں متحدہ رہنما عامر خان میڈیا سے بات کئے بغیر نکل گئے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق عامر خان کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے دیگر رہنماؤں کو بھی طلب کیا جائے گا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تفتیشی ادارے مختلف پہلوؤں پر کام کر رہے ہیں، امید کی جا رہی ہے کہ جلد پیشرفت ہوگی۔ واضح رہے کہ 25 دسمبر 2018ء کی شام علی رضا عابدی کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنی رہائش گاہ کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے، انھیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ جاں بر نہ ہو سکے۔ اس حوالے سے آئی جی سندھ کلیم امام نے وارداتوں میں قابو نہ پانے اور فرائض میں غفلت برتنے پر ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 770425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش