0
Saturday 5 Jan 2019 20:38

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں نواز، شہباز اور رانا ثناء کو پھانسی ہوگی، فیاض چوہان

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں نواز، شہباز اور رانا ثناء کو پھانسی ہوگی، فیاض چوہان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پیشگوئی کی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی جے آئی ٹی بن گئی ہے اب نواز شریف، شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کو پھانسی ہوگی، سب سے بڑا جرم 14 افراد کو مارنا ہے جن کی سزا ان کو ضرور ملے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس کی کرپشن کی دم پر پاوں رکھتے ہیں وہ شور کرنا شروع کر دیتے ہیں، آل شریف سمجھے تھے کہ ترکی اور چین والے ان کے رشتہ دار ہیں، ریاستوں کا تعلق ہے کسی ایک گھرانے کے تعلقات نہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ 40 سال سے کرپشن کی بارات مفاہمت کی بس میں سوار تھی، 2018 کے الیکشن میں کرپشن کی بس پل سے نیچی گر گئی۔
 
خبر کا کوڈ : 770431
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش