0
Saturday 5 Jan 2019 20:43

شیخ رشید کی پریس کانفرنس پی ٹی آئی حکومت کا ایک نیا یوٹرن ہے، وقار مہدی

شیخ رشید کی پریس کانفرنس پی ٹی آئی حکومت کا ایک نیا یوٹرن ہے، وقار مہدی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اور پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے دو وی آئی پی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے، کل تک پوری تحریک انصاف وی آئی پی کلچر کے خلاف تھی، مگر آج صدر اور وزیراعظم تو دور کی بات، وزراء کے پی اے اور منشی بھی پروٹوکول میں گھوم رہے ہیں، عمران خان کی آمد پر سڑکیں بند اور قطار در قطار گاڑیوں کے پروٹوکول کوئی اچنبھے کی بات نہیں رہی۔ اپنے ردعمل میں وقار مہدی نے وزیر ریلوے کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کی پریس کانفرنس پی ٹی آئی حکومت کا ایک نیا یوٹرن ہے، غریبوں کی سواری کو تباہ کرکے مرعات یافتہ طبقے کو خوش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی 90ء کی دہائی میں جیل سے چیخیں پورا پنڈی سنتا تھا، موصوف ہر دور، ہر جماعت کا لاؤڈ اسپیکر ہوتے ہیں۔

وقار مہدی نے کہا کہ شیخ رشید پلیٹ فارم ٹکٹ خریدے بغیر ریلوے اسٹیشنوں کے دورے کرتے ہیں، پلیٹ فارم پر جانے کا ٹکٹ خریدنا توہین سمجھتے ہیں، حالانکہ وزیر ہو یا عام آدمی، پلیٹ فارم پر ٹکٹ خریدے بغیر نہیں جا سکتا، مگر ان کے دور میں افسران کی کاریں بھی پلیٹ فارم تک جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے میراثی بھی شیخ رشید سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں، شیخ رشید کی مافیا کراچی سے پنڈی تک ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ کر رہی ہے۔ وقار مہدی نے کہا کہ ہم وفاق سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آمریت کے پروردہ شخص، جو آج وزیر ریلوے بھی ہے، ان پر ٹریکر نصب کرکے ان کی خاص مصروفیت پتہ کروائی جائیں کہ کس نے کیا سبق پڑھایا اور کیوں پڑھایا۔
خبر کا کوڈ : 770433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش