0
Saturday 5 Jan 2019 20:46

لاہور، ورلڈ پاسبان ختم نبوت، وکلاء برادری کا تحفظ ناموس رسالتؐ کیلئے مظاہرہ

لاہور، ورلڈ پاسبان ختم نبوت، وکلاء برادری کا تحفظ ناموس رسالتؐ کیلئے مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ ورلڈ پاسبان ختم نبوت اور وکلاء برادری، الامہ لائرز فورم نے ہائیکورٹ جی پی او چوک لاہور میں بیرونی دباؤ پر شاتمہ رسول آسیہ کی رہائی اور توہین رسالت و امتناع قادیانیت ایکٹ پر عملدرآمد نہ کرانے کیخلاف تحفظ ناموس رسالتؐ کے حق میں مظاہرہ کیا اور قانون تحفظ ناموس رسالتؐ295.c کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے بڑا بینر بھی اٹھا رکھا تھا جس پر تحفظ ناموس رسالتؐ ایکٹ کا دفاع ہمارا ایمان  ہے کا نعرہ درج تھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ ممتاز اعوان، عبدالرؤف چودھری ایڈووکیٹ، میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ، مولانا محمد حنیف حقانی، علی عمران شاہین، ڈاکٹر شاہد نصیر، چودھری ظفر اقبال ونڈرا اور حافظ محمد یعقوب شاہ نے کہاکہ توہین رسالت و امتناع قادیانیت ایکٹ پر عدم عملدرآمد سے انارکی پیدا ہو رہی ہے اگر ہم نے ناموس رسالتؐ کی حفاظت نہ کر سکے تو ایسی زندگی سے موت بہتر ہے، ناموس رسالتؐ کا تحفظ کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ علامہ ممتاز اعوان نے کہاکہ پُرامن تحریک تحفظ ناموس رسالتؐ جاری ہے اور آسیہ ملعونہ رہائی کیخلاف آئندہ تحفظ ناموس رسالتؐ ملین مارچ 27 جنوری کو ڈیرہ اسماعیل خان میں ہوگا جس میں لاکھوں شمع رسالتؐ کے پروانے شریک ہوکر آقاؐ کی ناموس رسالتؐ کے تحفظ کیلئے تجدید عہد کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 770434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش