0
Saturday 5 Jan 2019 20:50

صدر دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کا مالک جمرود سے گرفتار

صدر دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کا مالک جمرود سے گرفتار
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور صدر دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا مالک قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل جمرود سے گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گاڑی کے مالک نیک محمد کو جمرود کے علاقے وزیر ڈھنڈ سے گرفتار کیا جسے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا ہے۔ سی سی پی او قاضی جمیل نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ دھماکے میں سفید رنگ کی گاڑی اور 8 سے 10 کلو بارودی مواد کو استعمال کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے معلوم کیا جائے گا کہ یہ گاڑی کہاں سے آئی تھی۔ یاد رہے کہ آج صبح پشاور کے مقام صدر میں ایک زوردار دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے تھے، دھماکے کی شدت سے آس پاس عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کی جگہ کے نزدیک پرانی عمارات ہیں جبکہ قریب ہی ایک مسجد بھی واقع ہے۔ دوسری جانب لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والے تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
خبر کا کوڈ : 770435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش