QR CodeQR Code

چینی صدر کا فوج کو جنگ کے لئے تیار رہنے کا حکم

6 Jan 2019 08:17

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر شی جن پنگ نے چینی فوج کے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ افواج کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے،


اسلام ٹائمز۔ چینی صدر شی جن پنگ نے خطے کی سلامتی کیلئے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر اپنے ملک کی فوج کو جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے، خطرات اور چیلینجز کا سامنا کرنے کے لیے عصرنو کے جدید تقاضوں کو پورا کرنے والی جنگی ٹیکنالوجی تیار کی جائے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر شی جن پنگ نے چینی فوج کے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ افواج کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے، کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے۔ چینی صدر نے جنوبی چین کے ساحلی علاقے کے تنازعہ اور امریکا کے ساتھ کشیدہ صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے اپنی افواج کو ہدایت کی کہ خطے میں بڑھتے ہوئے خطرات اور چیلینجز کا سامنا کرنے کے لیے عصرنو کے جدید تقاضوں کو پورا کرنے والی جنگی ٹیکنالوجی تیار کرے۔ شی جن پنگ نے مزید کہا کہ رواں صدی دنیا میں کئی نمایاں تبدیلیاں لا رہی ہے اور اس تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال میں چین کو اپنی جغرافیائی اہمیت کے باعث مختلف خطرات کا بھی سامنا ہے جس سے نبرد آزما ہونے کے لیے حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ بحیرہ جنوبی چین کا ساحلی علاقے تائیوان اور چین کے درمیان کشیدگی کا باعث ہے جب کہ امریکا کے ساتھ جاری معاشی جنگ کا اونٹ بھی کسی کروٹ بیٹھتے نظر نہیں آتا۔


خبر کا کوڈ: 770483

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/770483/چینی-صدر-کا-فوج-کو-جنگ-کے-لئے-تیار-رہنے-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org