QR CodeQR Code

اسکردو، ضلع شگر کے بالائی گاؤں نیاسلو میں آتشزدگی، دو گھر جل کر خاکستر

6 Jan 2019 09:59

نیاسلو میں آئے روز پراسرار آتشزدگی سے مقامی آبادی میں سخت خوف و ہراس پائی جاتی ہے اور شگر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آگ لگنے کی پراسراریت کی مکمل تحقیقات کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ بلتستان ضلع شگر کے گاوں نیاسلو میں آتشزدگی کے سبب دو گھر جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقعہ گزشتہ دن سہ پہر کے وقت پیش آیا، جب مالک مکان حاجی محمد اور رستم کے گھروں میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ گھر کے بالائی حصوں میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دونوں گھروں کو لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی جدوجہد کی، لیکن دونوں گھر مکمل طور جل کر خاکستر ہوگئے۔ اس افسوسناک واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ واضح رہے کہ گذشتہ چھ ماہ کے اندر شگر کے مذکورہ گاوں میں گھروں میں آگ لگنے کا یہ پانچواں واقعہ ہے۔ آئے روز پراسرار آتشزدگی سے مقامی آبادی میں سخت خوف و ہراس پائی جاتی ہے اور شگر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آگ لگنے کی پراسراریت کی مکمل تحقیقات کی جائے۔
 


خبر کا کوڈ: 770504

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/770504/اسکردو-ضلع-شگر-کے-بالائی-گاؤں-نیاسلو-میں-آتشزدگی-دو-گھر-جل-کر-خاکستر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org