QR CodeQR Code

ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سے فوج کے انخلا کرنے یا نہ کرنے کے معاملے پر غور کر رہے ہیں، مائیک پینس

6 Jan 2019 13:27

فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ امریکی صدر کا اس بات پر بالکل واضح موقف ہے اور مجھے لگتا ہے کہ امریکی صدر اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ افغانستان میں 18 سالہ سے جاری تنازع میں کیا ہوا اور اب ہمارے پاس کیا بہتر راستے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کبھی نہ ختم ہونے والی جنگ، میں امریکا کی مداخلت پر نظر ثانی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سے فوج کے انخلا کرنے یا نہ کرنے کے معاملے پر غور کر رہے ہیں۔ مائیک پینس نے فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا اس بات پر بالکل واضح موقف ہے اور مجھے لگتا ہے کہ امریکی صدر اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ افغانستان میں 18 سالہ سے جاری تنازع میں کیا ہوا اور اب ہمارے پاس کیا بہتر راستے ہیں۔ فوکس نیوز نے سینئر امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حکام واشنگٹن میں صحافیوں کو بتارہے ہیں کہ پہلے مرحلے میں 3 ہزار امریکی فوجیوں کو واپس بلایا جائے گا جبکہ بقیہ فوجیوں کو بعد میں بلایا جائے گا۔ نائب امریکی صدر کے یہ ریمارکس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پینٹاگون کو افغانستان میں تعینات 7 ہزار امریکی فوجیوں کے انخلا کی تیاری کرنے کے احکامات کے پیش نظر سامنے آئے۔ مائیک پینس نے شام سے بھی تمام امریکی فوجیوں کے انخلا کے امریکی صدر کے منصوبے کے حوالے سے بات کی اور بتایا کہ جنگ زدہ علاقوں سے فوری طور پر فوج کا انخلا نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ کام کریں گے اور اس کام کو ایک طریقہ کار کے ذریعے انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے میڈیا کو ریمارکس دیتے ہوئے دیگر ممالک بالخصوص روس، پاکستان اور بھارت کو افغان جنگ میں مزید شمولیت اختیار کرنے کا کہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم وہاں 6 ہزار میل دور کیوں موجود ہیں، ایسے علاقے میں جہاں قریبی ممالک روس، بھارت اور پاکستان موجود نہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 770558

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/770558/ڈونلڈ-ٹرمپ-افغانستان-سے-فوج-کے-انخلا-کرنے-یا-نہ-معاملے-پر-غور-کر-رہے-ہیں-مائیک-پینس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org