0
Sunday 6 Jan 2019 13:56

جماعت اسلامی کے نئے امیر کیلئے لیاقت بلوچ، سراج الحق کا نام سامنے آ گیا

جماعت اسلامی کے نئے امیر کیلئے لیاقت بلوچ، سراج الحق کا نام سامنے آ گیا
اسلام ٹائمز۔ منصورہ لاہور میں جاری جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے 3 روزہ اجلاس کا آج آخری روز ہے۔ اجلاس امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی زیر صدرات شروع ہوا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کی گذشتہ سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں نئے امیر جماعت کیلئے ناموں پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں مرکزی امیر کے نام کیلئے ووٹنگ بھی ہوگی۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے منصوبہ عمل برائے 2019 کی منظوری دی جائے گی جبکہ ملک گیر احتجاجی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق شوری کے اجلاس میں نئے امیر کیلئے 2 ناموں پر اتفاق ہوگیا ہے، نئے امیر کیلئے سراج الحق اور لیاقت بلوچ کا نام سامنے آیا ہے، تیسرے نام پر شوری اراکین میں مشاورت جاری ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 770572
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش