0
Sunday 6 Jan 2019 14:02

گزشتہ 7 سالوں میں پاکستانی حکام کی جانب سے کوئی وارنٹ موصول نہیں ہوئے، حسین حقانی

گزشتہ 7 سالوں میں پاکستانی حکام کی جانب سے کوئی وارنٹ موصول نہیں ہوئے، حسین حقانی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ 7 سالوں میں پاکستانی حکام کی جانب سے کوئی وارنٹ موصول نہیں ہوئے۔ غیر ملکی میڈیا کو جاری کیے گئے اعلامیے میں ان کا کہنا تھا کہ اس کے پیچھے پاکستانی میڈیا کو بیوقوف بنانے کا مقصد ہوسکتا ہے، مجھ سے استعفیٰ لینے کے 7 سال بعد میرے خلاف نئے الزامات واضح طور پر خود ساختہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے شک ہے کہ پاکستانی حکومت میرے خلاف کارروائیاں کرے گی جو یقیناً ناکام ہوں گی۔ واضح رہے کہ حکومت نے انٹرپول کے ذریعے سابق سفیر حسین حقانی کی حوالگی میں ناکامی کے بعد دفتر خارجہ کے ذریعے امریکا سے تحویلِ مجرمان کی کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے مجرمان کی حوالگی سے متعلق 355 صفحات پر مشتمل دستاویز دفتر خارجہ کو ارسال کی ہے، جسے حسین حقانی کی حوالگی کے لیے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کو روانہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں دفتر خارجہ میں اجلاس بھی طلب کیا گیا جس میں اس کیس کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے حسین حقانی کو واپس لانے کے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر لیے گئے از خود نوٹس میں حکومت کو ان کی واپسی یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق سفیر کی واپسی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں گزشتہ روز جمع کرائی۔
خبر کا کوڈ : 770573
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش