0
Sunday 6 Jan 2019 17:10

ایبٹ آباد، کمرے میں گیس بھرنے سے میاں بیوی اور 3 بچے جاں بحق

ایبٹ آباد، کمرے میں گیس بھرنے سے میاں بیوی اور 3 بچے جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں کمرے میں گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے میاں بیوی اور تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں گھر میں گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے میاں بیوی اور ان کے تین بچے جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں کی موت کا علم اسوقت ہوا جب صبح کے وقت اہلخانہ انہیں جگانے آئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شدید سردی کے باعث کمرے میں چولہا جلتا چھوڑ دیا گیا، جس سے گیس جمع ہوئی اور دم گھٹنے سے کمرے میں موجود تمام افراد ابدی نیند سوگئے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں بالترتیب 8 سال، 7 سال، اور 5 سال ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ مقامی انتظامیہ نے مزید امدادی کارروائی شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 770593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش