QR CodeQR Code

لکی مروت، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق

6 Jan 2019 17:18

پولیس نے بتایا کہ واقعہ میں موٹرسائیکل سوار باپ اور 6 سالہ بیٹا جاں بحق جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا ہے، جسے تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کرکنڑی ورگاڑی کا رہائشی شخص اپنے 6 سالہ بیٹے کے ہمراہ سلیمان خیل گیا تھا، واپسی پر نامعلوم افراد نے اُن پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ میں موٹرسائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا ہے جسے تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی ہیں اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔


خبر کا کوڈ: 770594

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/770594/لکی-مروت-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-باپ-بیٹا-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org